Feb ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران ہائپرسونک کروز میزائیلوں کو مزید ترقی دے گا، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نےایران ہائپر سونک کروز میزائل پروگرام کو مزید ترقی دینے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔

سحر نیوز/ ایران:  تہران میں سابق امریکی سفارت خانے نما جاسوسی کے اڈے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے مقابلے میں فوجی محاذ پر شکست کھانے کے بعد اپنے اسٹریٹجیک ذخائر کو ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے۔
جنرل حسین سلامی نے واضح کیا کہ ہماری تزویراتی گہرائی یا اسٹریٹیجک ڈیپتھ کا دائرہ بحیرہ روم اور بحیرہ احمر تک پھیل چکا ہے۔
انہوں نے کہا آج ہم بحیرہ روم اور بحیرہ احمر ساحلوں پر موجود ہیں اور دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ دشمن منطقی طاقت کو نہیں سمجھتا لہذا سامراجی طاقتوں سے صرف طاقت کی زبان میں بات کرنا چاہیے۔
انہوں بڑے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ہم اپنے کروز میزائلوں کو مزید ترقی دیں گے۔
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرو اسپیس ڈویژن نے آج جدید ترین کروز میزائل پاوہ کا کامیاب تجربہ کیا جو سولہ سو پچاس کلومیٹر دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیگس