Mar ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات کا عمل جاری ہے: رافائل گروسی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے تاکید کی ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کا دورہ تہران ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ ایران کے پیشہ ورانہ تعلقات کے پیغام کا حامل ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے ہفتے کو آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی اے ای اے کو چاہئے کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام سے متعلق اپنے فرائض سیف گارڈ ضوابط کے دائرے میں محفوظ رکھے۔

انھوں نے اس طرح کی تمام رپورٹوں کو مسترد کر دیا کہ ایران کی جانب سے چوراسی فیصد یورینیئم کی افزودگی کی گئی ہے۔

اس مشترکہ پریس کانفرنس میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے بھی کہا کہ ایٹمی معاہدے کو بحال کئے جانے سے متعلق مذاکرات کا عمل جاری ہے اور ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان اچھی مفاہمت سے ایٹمی معاہدے کی بحالی میں مدد ملے گی۔

رافائل گروسی نے ایران کے ایٹمی مراکز کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ اس قسم کی دھمکیاں اور ایٹمی تنصیبات پر حملہ قابل مذمت ہے۔  

ٹیگس