Mar ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • اسکولی طالبات کو زہریلی گیس سے مسموم کئے جانے کے واقعات ناقابل معافی جرم ہیں، رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کے کچھ اسکولوں میں اسکولی طالبات کو زہریلی گیس سے مسموم کرنے کے اقدامات کو ایک سنگین اور ناقابل معافی جرم قراردیتے ہوئے فرمایا کہ ان واقعات کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

سحر نیوز/ ایران: رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پودے لگانے کی تقریب کے موقع پر اپنی گفتگو میں اسکولی طالبات کو زہریلی گیس سے مسموم  کئے جانے کے واقعات کا ذکرکیا اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حکام اور پولیس و انٹیلیجنس کے ادارے ان واقعات کے پس پردہ عوامل و مقاصد کا پوری سنجیدگی کے ساتھ پتہ لگائیں فرمایا کہ یہ ایک سنگین جرم ہے جس کو نظر نہیں انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ آپ نے فرمایا کہ ان واقعات میں اگر کچھ لوگ ملوث پائے جاتے ہیں توان کے محرکات اور ان واقعات کے ذمہ داروں کا پتہ لگا کر انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے ان واقعات کو معاشرے کے انتہائی معصوم عناصر یعنی بچوں کے خلاف جرم اور معاشرے اور گھر والوں کے لئے تشویش اور نفسیاتی پریشانی کا باعث قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ جو لوگ اس سنگین جرم کے مرتکب پائے جائیں گے انہیں کسی بھی طرح معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی تاکہ نشان عبرت بن سکیں ۔

ٹیگس