ایرانی فضائیہ کے ایف 14 ایمولیٹر سسٹم کی رونمائی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i419071-ایرانی_فضائیہ_کے_ایف_14_ایمولیٹر_سسٹم_کی_رونمائی
ایران کے شہر اصفہان میں ایران کی فضائیہ کے کماںڈر کی موجودگی میں فضائیہ کے ایف چودہ ایمولیٹر سسٹم کی رونمائی کی گئی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • ایرانی فضائیہ کے ایف 14 ایمولیٹر سسٹم کی رونمائی

ایران کے شہر اصفہان میں ایران کی فضائیہ کے کماںڈر کی موجودگی میں فضائیہ کے ایف چودہ ایمولیٹر سسٹم کی رونمائی کی گئی۔

سحر نیوز/ ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فضائیہ کے ایف چودہ ایمولیٹر سسٹم کی رونمائی کی اس تقریب میں فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر حمید واحدی اور فضائیہ کے برتر ہوابازوں نے شرکت کی۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر حمید واحدی نے کہا کہ ایرانی فضائیہ کا ایف چودہ ایمولیٹر سسٹم مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے اور یہ کامیابی ایران کی فضائیہ کے قابل قدر کارناموں میں شامل ہے۔ 

ایران کا ایف چودہ جنگی طیارہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کیا جانے والا فضائیہ کی تاریخ کا پیچیدہ ترین سسٹم سے آراستہ ایک قابل ذکر طیارہ ہے۔