Mar ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  •   آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون مشترکہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا: ایران

ویانا میں ایران کے مستقل مندوب نے زور دیکر کہا ہے کہ تہران اور آئی اے ای اے کا تعاون مشترکہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

سحر نیوز/ ایران: ویانا میں اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں میں تعینات ایران کے مستقل مندوب محسن نذیری اصل نے المیادین نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی کے دورہ تہران کو انتہائی اہم قرار دیا۔ 
انہوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ کے دورہ تہران میں آئندہ ہفتوں اور مہینوں کے روڈ میپ کا فیصلہ کیا گیا۔
محسن نذیری اصل نے کہا کہ قانونی حدود کے تحت آئی اے ای اے کو ضروری معلومات فراہم کی جائیں گی تا کہ تہران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے مشترکہ اہداف حاصل ہوسکیں۔
قابل ذکر ہے کہ رافائل گروسی کے دورہ تہران کے موقع پر ایران اور آئی اے ای اے نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا کہ جس کے تحت ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو اس بات کی اجازت دی جائے گی کہ قانونی حدود میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق کے لئے ضروری کارروائی اور معائنے انجام دے ۔

یاد رہے کہ یہ اقدام ایران کی جانب سے رضاکارانہ طور پر انجام دیا گیا ہے۔ 
 

ٹیگس