Mar ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • مغرب کے دوہرے معیار پر ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا ردعمل

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ ایران کے سلسلے میں مغرب کا رویہ دوہرے معیار کا حامل اور اس کے دعوے بالکل بے بنیاد ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران کے سلسلے میں جرمن چانسلر کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے آزاد ممالک اور عالمی رائے عامہ، مغرب کے دوہرے معیار سے تنگ آچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی ایران کی کوشش اور دیگر ملکوں کے لئے ایران کے خطرہ ہونے کا دعوی ایسا جھوٹ ہے جو صیہونی حکام کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے مغربی ملکوں کے حکام بولتے رہتے ہیں ۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ جرمن حکام آئی اے ای اے کی نگرانی میں پرامن جوہری پروگرام کو ایسی حالت میں خطرہ بتا رہے ہیں کہ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں وہ بالکل خاموش رہتے ہیں جبکہ صیہونی حکومت کا ایٹمی پروگرام نہ صرف این پی ٹی معاہدے کے خلاف بلکہ علاقے و عالمی برادری کے لئے خطرہ بھی ہے مگر مغربی ممالک اپنے دوہرے رویے کی بنا پر خاموش رہتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی نگرانی میں ایران کے جاری پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں مغربی ملکوں کے دعوے سے حقیقت کو بخوبی سمجھا جا سکتا ہے۔

ٹیگس