Mar ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری کا دورہ عراق

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی ایران کی علاقائی سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی غرض سے بغداد پہنچے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب قاسم الاعرجی سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان سیکورٹی کے معاہدوں پر مکمل عملدرآمد سے ہمہ جانبہ تعاون  اور ترقی کی رفتار تیز ہوگی ۔ 
انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے جامع سیکورٹی معاہدے پر پوری طرح سے عمل درآمد سے دہشت گردی کے خطرات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدی بدامنی کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی جس کے مثبت سیاسی اور اقتصادی نتائج بھی برآمد ہوں گے 
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا کہ امریکا کی بحران پیدا کرنے والی پالیسیوں اور اقدامات ہی علاقے اور عراق میں بدامنی کی جڑ ہیں اور امریکی شیطنت بدستور جاری ہے 
انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی میں عراق کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ علاقے کے مسائل اغیار کی مداخلت کے بغیر ہمسایہ اور خطے کےممالک خود حل کرسکتے ہیں 
عراق کے قومی سلامتی کے امور کے مشیر قاسم الاعرجی نے بھی کہا کہ بلاشبہہ سیکورٹی معاہدہ دونوں ملکوں کے مفادات کا پہلے سے زیادہ تحفظ کرے گا 
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کا یہ دورہ ان کے  عراقی ہم منصب قاسم الاعرجی کی دعوت پر انجام پارہا ہے۔ 
ایران کے سنٹرل بینک کے سربراہ کے علاوہ وزارت خارجہ کے متعلقہ عہدیدار بھی دورہ عراق میں سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری کا ساتھ دے رہے ہیں۔ 

ٹیگس