Mar ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکا کو انسانی حقوق کے بارے میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران میں انسانی حقوق کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ کو مداخلت پسندانہ اور سیاسی اغراض ومقاصد کی حامل قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی رپورٹ کی بین الاقوامی تعلقات میں انسانی حقوق کے اعلی مفاہیم کے لحاظ سے کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اس لائق ہے کہ اس پر کوئی تبصرہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت دیگر ملکوں میں انسانی حقوق کی اعلی اقدار کے بارے میں کچھ کہنے کا حق نہیں رکھتی۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کی تسلط پسند حکومت سے ایران کے حقائق اور صحیح حالات کے بیان کرنے کے تعلق سے کبھی کوئی امید نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے اسی طرح امریکا میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد اور خاص طور پرسیاہ فام شہریوں کے سلسلے میں امریکی پولیس اور عدلیہ کے ٹارگیٹڈ اقدامات ، اقلیتون کے حقوق کی پامالی، پرامن مظاہرین کی سرکوبی اور پناہ گزینوں سے غیر انسانی سلوک اور ان کے بچوں سے وحشیانہ طرزعمل جیسے واقعات امریکا کے اندر انسانی حقوق کی پامالی کی محض چند مثالیں ہیں۔

ٹیگس