Apr ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران، 15 لاکھ بیرل ڈیزل لے جانے والے اسمگلر گرفتار

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک بحری یونٹ نے 15 لاکھ لیٹر سے زیادہ ڈیزل اسمگل کرنے والے ایک جہاز کو روک لیا۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ایک کمانڈر ایڈمیرل رمضان زیرراہی نے بتایا ہے کہ گذشتہ رات اس فورس کے ایک یونٹ نے ایران سے پندرہ لاکھ لیٹر ڈیزل اسمگل کرنے والے اس جہاز کو روک کر اس پر سوار اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس جہاز کا تعلق خلیج فارس کے اطراف کے ایک ملک سے تھا جسے روکنے کا حکم ایران کی ایک عدالت نے جاری کیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق، اس جہاز سے برآمد ہونے والے ڈیزل کو ایران کی پیٹرولیم کمپنی کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال بھی ایران کی بحری فورس نے اسمگل ہونے والے سولہ لاکھ لیٹر ایندھن کو ملک کے حدود سے باہر جانے سے قبل روک لیا تھا۔

ٹیگس