May ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • آرم ریسلنگ میں بھی ایرانی خواتین پیش پیش

ایران کی آرم ریسلنگ کی کھلاڑی رویا مہبودی نے ایشین چیمپین شپ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔

سحرنیوز/ایران: رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں ہونے والے ایشین مقابلوں میں آج نوے کلوگرام کے کھلاڑی آمنے سامنے آئے۔ اس دوران ایرانی خاتون کھلاڑی رویا مہبودی نے بائیں ہاتھ کے مقابلوں میں اپنی قزاقستانی حریف کو شکست دیکر ایشین گولڈ میڈل حاصل کیا۔

اس طرح رویا مہبودی وہ پہلی ایرانی خاتون بنیں جنہوں نے اس اسپورٹ میں عالمی سطح کا طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔  ان مقابلوں میں اب تک سولہ ایرانی کھلاڑیوں نے گولڈ، سلور اور برونز میڈل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ان مقابلوں کا اکیسواں دور ہے جس میں سولہ ٹیموں پر مشتمل پانچ سو کھلاڑی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

ٹیگس