صیہونی ریاست مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے: ناصر کنعانی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i421192-صیہونی_ریاست_مکڑی_کے_جالے_سے_بھی_زیادہ_کمزور_ہے_ناصر_کنعانی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تل ابیب یونیورسٹی کی ریسرچ رپورٹ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۶:۵۰ Asia/Tehran
  • صیہونی ریاست مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے: ناصر کنعانی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تل ابیب یونیورسٹی کی ریسرچ رپورٹ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔

سحرنیوز/ایران: حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک کوے کی ویڈیو وائرل ہوئی کہ جس میں کوے نے اسرائیل کے پرچم کے ٹکڑے کرنے کے بعد اسے اتار کر نیچے پھینک دیا تھا۔ 

اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ تل ابیب یونیورسٹی کے سیکورٹی سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ غاصب ریاست کا اپنے دشمنوں کے خلاف ڈیٹرنس اور دفاعی طاقت بہت کم ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ غاصب صیہونی ریاست مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔