May ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • دشمنوں کو ہماری طاقت اور جواب دینے کی صلاحیت کا بخوبی علم ہے: ایران

ایئرڈیفنس کے کمانڈر ان چیف نے زور دیکر کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایئرڈیفنس کے کمانڈر انچیف جنرل علی رضا صباحی فرد نے کہا کہ پورے ملک میں نصب شدہ ایئرڈیفنس سسٹم ترقی یافتہ ترین نوعیت کے ہیں اور ان کا شمار دنیا کے بہترین دفاعی ساز و سامان میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن، بخوبی ہماری طاقت اور مضبوط دفاعی نظام سے واقف ہیں اور انہیں اس بات کا پتہ ہے کہ ہم ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔ 

جنرل علی رضا صباحی فرد نے بتایا کہ ایئرڈیفنس فورس کو روز بروز ایسے نئے سسٹموں اور وسائل سے لیس کیا جا رہا ہے جو کہ ایرانی نوجوانوں اور ماہرین نے تیار کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا یہ شعبہ بھی روز بروز طاقتور سے طاقتورتر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایران میں ڈیزائن اور تیار شدہ ڈرون طیاروں کو بھی ایسی خصوصیات کا حامل قرار دیا جو کسی دوسرے ملک کے ڈرون طیاروں میں پائی نہیں جاتیں ۔ 

ایئرڈیفنس کے کمانڈر ان چیف نے بتایا کہ ہمارے ڈرون طیاروں کا شمار بھی دنیا کے بہترین ڈرون طیاروں میں ہوتا ہے جنہیں مختلف نوعیت کی آپریشنوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس