May ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • یوم فردوسی پر نامور ایرانی شاعر کی قدردانی

پندرہ مئی کی تاریخ، عظیم اور نامور ایرانی شاعر ابوالقاسم فردوسی اور فارسی زبان و ادب کے جاویداں نام سے منسوب ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے نامور شاعر حکیم ابو القاسم فردوسی، تین سو انتیس ہجری قمری مطابق نو سو چالیس عیسوی میں شمال مشرقی ایران کے شہر طوس میں پیدا ہوئے۔ حکیم فردوسی نے اپنی اسّی سالہ عمر، شعر و شاعری کے ذوق و شوق اور سرزمین وطن سے وابستگی نیز ایران کے قومی افتخار کی بحالی میں بسر کی اور شاہنامہ تحریر کرنے کا ان کا کارنامہ ایک شاہکار ہے۔

شاہنامہ فردوسی پچاس ہزار ادبیات پر مشتمل ہے جو ایران کے نامور اور عظیم پہلوانوں کے درخشاں کارناموں اور قدیم بادشاہوں کی تاریخ اور اسی طرح قومی داستانوں پر مشتمل ہیں ۔ حکیم فردوسی، ایران کے نہایت مشہور و معروف فارسی گو شاعر رہے ہیں جنھوں نے فارسی زبان و ادب اور ثقافت کو فروغ دینے میں اہم ترین کردار ادا کیا جسے بیشتر محققین اور دانشوروں نے دنیا کا سب سے بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔ اسی مناسبت سے ہر سال ایران و دنیا کی ادبی شخصیات اور انجمنوں اور فردوسی دوست شخصیات کی جانب سے اس معروف ایرانی فارسی گو شاعر کی، یوم فردوسی کے زیرعنواں قدردانی اور اس دن، ان کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

ٹیگس