May ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • روس کے نیوی کمانڈر کی ایران کے نیوی کمانڈر سے ملاقات،سینٹ پیٹرزبرگ پریڈ میں شرکت کی دعوت

روس کی نیوی کے کمانڈر ایڈمرل نیکولائی یومنوف نے ایران کی فوج کے نیوی کمانڈر ایڈمرل شھرام ایرانی سے تہران میں ملاقات کی اور انہیں سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والی نیوی پریڈ میں شرکت کی دعوت دی۔

سحرنیوز/ایران: : تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کی نیوی کے کمانڈر ایڈمرل نیکولائی یومنوف نے تہران میں ایران کی فوج کے نیوی کمانڑر ایڈمرل شھرام ایرانی سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی نیوی کے کمانڈر ایڈمرل شھرام ایرانی نے خلیج فارس میں ہونے والے بین الاقوامی نیوی مقابلوں میں روس کی شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے روس کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ مشقوں میں تین مرتبہ روس کی شرکت ہمارے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے اور یہ ہمارے دشمنوں کے لئے ایک اہم پیغام تھا۔

انہوں نے روس کے کمانڈر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کوشش کر رہا ہے کہ ایران ، چین اور روس کو آپس میں الجھا کر رکھے تاکہ ہم آپس میں تعاون نہ کر سکیں لیکن خدا کے لطف سے باہمی تعاون اور اقدامات جاری ہیں اور اس تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

روس کی نیوی کے کمانڈر ایڈمرل نیکولائی یومنوف نے ایڈمرل شھرام ایرانی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تربیت، ٹیکنکل اور دوسرے امور میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی نیوی مقابلوں کا انعقاد ایران کا درست اقدام تھا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون یہیں نہیں چاہیے بلکہ  روز بروز ہمیں اپنے روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم درست سمت میں حرکت کر رہے ہیں اور اس بات پر آمادہ ہیں کہ جلد سے جلد دو طرفہ معاہدے کرنے کے بعد ان پر عمل درآمد کریں۔

روس کی نیوی کے کمانڈر نے اپنے ایرانی ہم منصب کو روس کی نیوی کی تشکیل کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔

روس کی نیوی کے کمانڈر نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ایران کے 86 ویں نیول گروپ کے زمین کے گرد دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر ایک سپر پاور ملک ہی اس قابل ہو سکتا ہے کہ اس کی نیوی زمین کے اطراف کا چکر لگا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر بہت خوشی ہے کہ ایران کے نیوی کے پاس ایسا نیول گروپ موجود ہے جو زمین کے گرد چکر لگا سکتا ہے۔

ٹیگس