May ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • جمیکا کے ریس کے بین الاقوامی مقابلے میں تفتیان کی جیت

ایران کے سو میٹر ریس کے چیمپیئن حسن تفتیان نے جمیکا میں تربیتی کیمپ کے دوران ایک بین الاقومی مقابلے میں شرکت کی اور سو میٹر ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سحرنیوز/ایران: ایران میں سو میٹر ریس کے ریکارڈ ہولڈر اور ایشیائی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے حسن تفتیان ان دنوں تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے جمیکا گئے ہوئے ہیں۔

حسن تفتیان نے اس کیمپ کے دوران جمیکا کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی اور سو میٹر ریس جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے تیز ترین ایتھلیٹ نے دس اعشاریہ دو چار سیکنڈ میں سو میٹر کا فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انھوں نے تربیتی کیمپ کے دوران اپنے گذشتہ مقالبے میں سو میٹر کا فاصلہ دس اعشاریہ ایک چھے سیکنڈ میں طے کیا تھا اور دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

ٹیگس