May ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران نے 86 ویں بحری بیڑے کے سفر کے دوران اہم ترین اطلاعات حاصل کیں

ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں کہا ہے کہ ایران نے چھیاسی ویں بحری بیڑے کے سفر کے دوران اہم ترین اطلاعات حاصل کیں اور ایران کی بحریہ کی دفاعی توانائی میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے پیر کے روز ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے عام اجلاس میں اس پارلیمنٹ کی جانب سے چھیاسی ویں بحری بیڑے کے سفر کی قدردانی کئے جانے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہایت پروقار طریقے سے بین الاقوامی سمندر میں اپنی موجودگی کا اعلان کیا اور سمندری سطح پر رچائی جانے والی ہر سازش پر پانی پھیر دیا۔

انھوں نے کہا کہ اس کام کا اصل مقصد گوشہ نشینی سے بچنا اور ایران کے بائیکاٹ کو ناکام بنانا تھا۔ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ اس سفر کی بدولت سمندر پر تسلط حاصل کیا، ایرانی فلیٹ نیویگیشن مکمل گرین تھا اور امن و دوستی کا پیغام پہنچایا اور تمام قوانین مکمل پابندی کی گئی۔

ایران نے عالم اسلام میں پہلی بار خود اپنے تیار کردہ جنگی بحری جہازوں کے ذریعے ایک اسٹریٹیجک مشن کے تحت دنیا کے گرد چکر لگایا۔ اس سفر کے دوران ایران کے بحری جہازوں کو سخت اور دشوار موسمی حالات کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر وہ سمندر کےغرور کو چکناچور کرتے ہوئے اس کے سینے پر سوار اپنی منزل کی جانب آگے بڑھتے چلے گئے۔ اس مشن کے تحت ایران کے بحری جہازوں نے مجموعی طور پر تقریباً پینسٹھ ہزار کلومیٹر کی سمندری مسافت طے کی اور ایران واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ ایران کی پارلیمنٹ نے بھی ایرانی بحریہ کے اس اقدام کی قدردانی کی ہے۔

ٹیگس