مختلف پلیٹ فارم سے اسلامی انقلاب اور نظام کی خدمات کے بارے میں بتایا جائے: صدر مملکت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عوام، رائے عامہ خاص طور پر نوجوان نسل کو پندرہ خرداد مطابق پانچ جون کے اہم دن اور تاریخ کے اہم موڑ پر توجہ دینی چاہیے اور اسلامی انقلاب اور نظام میں انجام دیئے گئے اقدامات کو مختلف پلیٹ فارموں سے بیان کیا جانا چاہیے۔
سحر نیوز/ ایران: صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے پندرہ خرداد مطابق پانچ جون کے قیام کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر اس کی نیشنل کانگریس کے ارکان سے ملاقات میں کہا کہ اس کانگریس کا ایک اہم کام پہلوی حکومت کے ظلم اور بربریت اور اسی طرح عوام کے لیے اسلامی انقلاب کی خدمات اور ثمرات کو بیان کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پندرہ خرداد مطابق پانج جون کی تاریخی تحریک اور قیام میں عوام کی بھرپور شرکت کا ایک محرک یہ تھا کہ انھیں امید تھی کہ حالات ایرانی عوام اور اسلام کے حق میں بدلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن تہران کے جنوب مشرقی علاقے ورامین کے لوگوں نے اپنی تحریک شروع کی تو انھوں نے اپنے سامنے پہلوی حکومت کے سر سے پاؤں تک مسلح فوجیوں کو دیکھا لیکن وہ حالات کو تبدیل کرنے کی امید پر اس راستے میں جان قربان کرنے پر تیار ہو گئے۔
انھوں نے کہا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے اس دن ہمیشہ کے لیے عام سوگ کا اعلان کیا اور اس کا مقصد اس تاریخی قیام کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرانا تھا۔
واضح رہے کہ پندرہ خردار مطابق پانچ جون انیس سو ترسٹھ کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی عظیم تحریک شروع ہوئی تھی جو اسلامی انقلاب کی تاریخ میں ایک اہم موڑ اور ملت ایران کی اسلامی تحریک کا نقطہ آغاز تھا۔