Jun ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکی حکام ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات سے گریز کریں

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہم اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنے نیز اپنے حقوق اور سلامتی کی حفاظت میں کسی طرح کی ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیں گے ، امریکی حکام کو مشورہ دیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آیپک کے سالانہ اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹوٹی بلنکن نے نسل پرست صہیونی حکومت کے لیے اپنے ملک کی ہمہ جانبہ حمایت کے تسلسل میں، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت بیانات دئیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اس بات پر تاکید کی ہے کہ فلسطینی قوم کی حمایت، مظلوموں اور آزادی پسند تحریکوں کی حمایت، ان کے حق خود ارادیت کی حمایت، نیز غاصبانہ قبضے کی نفی اور نسل پرستی کے خلاف جنگ پر مبنی ہے۔کنعانی نے مزید کہا کہ امریکہ کی طرف سے دوسری حکومتوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی، بین الاقوامی قوانین بالخصوص اقوام متحدہ کے منشور کی شقوں کے برخلاف ہے اور اس بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران اپنی دفاعی طاقت کو مضبوط کرنے اور اپنے حقوق اور سیکورٹی کی حفاظت کے لیے کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکام کو مشورہ دیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں اور ایران کے خلاف اپنی غیر قانونی اور ناکام پالیسیاں جاری رکھنے پر نظر ثانی کریں۔

 

ٹیگس