سعودی شاہ کے اہم پیغام کے ساتھ سعودی وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i422882-سعودی_شاہ_کے_اہم_پیغام_کے_ساتھ_سعودی_وزیر_خارجہ_تہران_پہنچ_گئے
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد سے کسی بھی اعلی سعودی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • سعودی شاہ کے اہم پیغام کے ساتھ سعودی وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد سے کسی بھی اعلی سعودی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔

سحر نیوز/ ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اپنے ایرانی ہم منصب امیر حسین عبداللہیان سے ملاقات کریں گے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کا پیغام ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی تک پہنچائیں گے۔

سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران اعلی ایرانی حکام سے دونوں ملکوں کے تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے ان کے دورہ تہران کے بارے میں کہا تھا کہ تہران میں سعودی سفارت خانے کے افتتاح کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوگی ۔

واضح رہے کہ ایران ریاض اور جدہ میں پہلے ہی اپنے سفارت خانے اور قونصل خانے کا افتتاح کرچکا ہے۔