ایران کی پیراسائکلنگ کی ٹیم، ایشین مقابلوں کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب
Jun ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
ایران کی پیرا سائکلنگ کی ٹیم نے ایشین مقابلوں میں برونز میڈل حاصل کیا۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی کھلاڑی رضا رشنو اور محمد دلیر حیدرآبادی کی مشترکہ ٹیم نے دو سو میٹر کے مقابلوں میں یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ چین میں ہونے والے ان مقابلوں میں ایران کے علاوہ تائیوان، جاپان، قزاقستان، ملایشیا، تھائی لینڈ اور ازبکستان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ایرانی کھلاڑیوں نے انہیں مقابلوں کے ذیل میں ایک کلومیٹر کے ٹائم ٹرائل میں بھی برونز میڈل حاصل کیا تھا۔ آج ان مقابلوں کا آخری دن تھا۔