Jun ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں تحریک مزاحمت کی مضبوط پوزیشن پر ایران کی تاکید

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے غرب اردن کے علاقے میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کی مضبوط پوزیشن پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے گفتگو میں تاکید کی ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت غرب اردن کے علاقوں میں مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے دورہ تہران میں پیر کے روز ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے مقبوضہ فلسطین اور علاقے کے مختلف مسائل خاص طور سے تحریک مزاحمت کے گروہوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے تاکید کی کہ فلسطینی گروہ آپس میں جتنا زیادہ متحد ہوں گے دشمن غاصب صیہونی حکومت کو اتنا زیادہ نقصان پہنچے گا اور وہ اتنا ہی زیادہ خطرہ محسوس کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی امنگوں کو پورا کرنے کا واحد طریقہ استقامت و مزاحمت کا عمل جاری رکھنا ہے۔

علی اکبر احمدیان نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ اور جنگ سیف القدس کو آزادی فلسطین کی جدوجہد کی راہ میں سنگ میل قرار دیا۔

اس ملاقات میں فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی عالم اسلام اور فلسطینی گروہوں میں اتحاد و تعاون کی تقویت میں ایران کے کردار کی قدردانی کی اور مقبوضہ فلسطین کی صورت حال اور غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کے منصوبوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔

ٹیگس