Jun ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • تہران، ایلیکامپ بین الاقوامی نمائش کا انعقاد

تہران میں ایلیکٹرانکس، کمپیوٹر اور ایلکٹرانک تجارت پر مشتمل چھبیسویں بین الاقوامی نمائش ایلیکامپ کا افتتاح ہوگیا ہے۔

 سحرنیوز/ایران: تہران کی بین الاقوامی نمائشوں کے مرکز میں منعقدہ اس وسیع نمائش میں پانچ سو سے زیادہ ایرانی کمپنیوں نے شرکت کی ہے جن میں ڈیڑھ سو اسٹارٹ اپ اور نالج بیسڈ کمپنیاں کا نام دیکھا جا سکتا ہے۔  چار سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والی اس نمائش میں ازبکستان، فرانس، پاکستان، بوسنیا، ہرزیگوینا، شام، چین، روس، ترکی، آرمینیا اور عراق کی پچاس مختلف کمپنیوں نے بھی شرکت کی ہے۔

  نمائش کا افتتاح ایران کے نائب صدر برائے سائنسی امور روح اللہ دہقانی اور وزیر مواصلات عیسی زارع پور نے کیا۔ اس موقع پر آئی ٹی کے شعبے کے متعدد اعلی عہدے دار بھی موجود تھے۔ 

ایلیکامپ ایران کا سب سے بڑا آئی ٹی، مواصلات اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا پروگرام سمجھا جاتا ہے۔ اس نمائش میں ایلکٹرانکس اور کمپیوٹر شعبے اور ڈیجیٹل دنیا میں سرگرم پیدواری اور خدماتی مراکز، اداروں اور کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔

اس کے علاوہ ایرانی کمپنیوں نے کمپیوٹر ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر، ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور وسائل اور آنلائن سروس کے سلسلے میں  تیس نئی ایجادات کو اس نمائش میں پیش کیا ہے جسے ملک اور بین الاقوامی سطح پر یقینا پذیرائی حاصل ہوگی۔

ٹیگس