Jun ۲۵, ۲۰۲۳ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • تہران، اسنوکر کے ایشین مقابلے، ایرانی کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایران کی اسنوکر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی نے سکس بال مقابلوں کی ایشین چیمپین شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی اسنوکر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی امیرسرخوش نے سیمی فائنل میں ہندوستان کھلاڑی پر غلبہ حاصل کرنے کے بعد، فائنل میچ میں بھی ہانگ کانگ کے آچا ہو مان کو چھے دو کے اسکور سے شکست دیکر تہران مین ہونے والے ان ایشین مقابلوں کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

امیر سرخوش، گذشتہ دور کے ایشین مقابلوں میں جو ملائیشیا میں منعقد ہوئے تھے، چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان، پاکستان، امارات، عمان ہانگ کانگ اور سعودی عرب سمیت بیس ایشین ممالک ان مقابلوں میں شامل ہیں۔ یہ مقابلے آج پچیس جون کو اپنے اختتام کو پہنچیں گے۔

ٹیگس