Jul ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • پوری طاقت سے مادر وطن کی حفاظت کریں گے: ایرانی فوج کے سپہ سالار

ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ہم اپنی پوری طاقت سے ملک کی سالمیت کا تحفظ کریں گے۔

سحر نیوز/ ایران : تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے زمینی، دفاعی، فضائی اور سمندری افواج کی چوکسی اور حساسیت میں اضافے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں اور مفادات کی حفاظت میں ایک لمحے کے لیے بھی کوتاہی نہیں کریں گےاور ایران کی مقدس سرزمین کی ارضی سالمیت کی پوری طرح حفاظت کریں گے۔

ایرانی سپہ سالار نے مزید کہا کہ جس چیز نے ایران کو اب تک قابل فخر بنایا ہے اور سربلند کیا ہے وہ قومی عزم و ارادے اور نظام کے مفادات کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی آمادگی، ہوشیاری اور آزادی کے تحفظ اور علاقائی سالمیت کے طاقتور دفاع کے لئے آئین، قوم کے ارادے اور اور سپریم کمانڈر کی دور اندیشی پر عمل کرنا ہے۔

ٹیگس