Jul ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے خلیج فارس میں جنگی طیارے اور بحری بیڑا بھیجنے پر ایرانی وزیر دفاع کا ردعمل

ایران کے وزیر دفاع امیر آشتیانی نے آبنائے ھرمز اور خلیج فارس میں امریکی جنگی طیارے اور جنگی کشیتیاں بھیجنے کے اعلان پر کہا ہے کہ ایران اپنے اقتدار اور طاقت کے عروج پر ہے اور کوئی ہمیں دھمکا نہیں سکتا

سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع امیر آشتیانی نے صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ اپنا کام کر رہا ہے لیکن جمہوری اسلامی ایران اپنے اقتدار اور طاقت کے اس مرحلے میں ہے کہ کوئی بھی ملک اب اس کو دھمکی نہیں دے سکتا- ہم اس مرحلے سے عبور کر چکے ہیں اور علاقائی اور بین الاقوامی طور پر کردار ادا کرنے کے مرحلے میں ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے جدید ڈرون طیاروں کے حصول کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران دنیا میں ڈرون پاور ہے اور ایران کے پاس فوجی، انٹیلی جنس، زراعت اور دیگر خدمات کے میدان میں ڈرون طیاروں کی بہترین صلاحیت موجود ہے، غالبا اسی بات کی وجہ سے دنیا کے باقی ممالک بھی اپنی دفاعی طاقت کو بڑھانے کےلئےڈرون سے استفادہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں اور میدانوں میں ہمارے پاس سمندری ڈرون، ہیلی کاپٹر اور زمینی جنگ کے جدید ترین ہتھیار اور سازوسامان ہونے چاہیے اور ہم اس کی کوشش کر رہےہیں۔

ٹیگس