ایران کے غیور عوام نے قرآن مجید ہاتھوں میں لے کر احتجاج کیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج نماز جمعہ کے بعد قرآن مجید کی توہین کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام نے آج آج نماز جمعہ کے بعد سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں قرآن مجید کے حق میں اور اہانت کرنے اور اس کی اجازت دینے والوں کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ایران کی وزارت خارجہ سے کہا کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر سویڈن کی حکومت کے ساتھ اپنے سفارتی روابط پر نظر ثانی کرے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سویڈن میں اس ملک کی حکومت کی اجازت سے قرآن کریم کی بار بار توہین نے عالم اسلام اور توحیدی مذاہب کے پیروکاروں کے دلوں کو چھلنی کردیا ہے اس لئے عالم اسلام کو اس مذموم اقدام کی بھرپور طور پرمذمت کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ کل ایران نے ایک بار پھر سویڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔