Aug ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران نے دہشت گرد گروہ منافقین، ایم کے او کے ایک سو سات افراد کے خلاف کیس دائر کردیا

ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور نے دہشت گرد گروہ منافقین، ایم کے او کے ایک سو سات افراد کے خلاف کیس دائر کیا ہے

سحرنیوز/ ایران : منافقین کا دہشت گرد گروہ، سترہ ہزار سے زائد ایرانیوں کے قتل کا ذمہ دار ہے کہ جن میں پارلیمنٹ کے ارکان، اعلیٰ حکومتی اور فوجی حکام، بے گناہ ایرانی اور غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور "کاظم غریب آبادی" نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ منافقین کا ہاتھ، ہزاروں ایرانیوں کے خون سے رنگین ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس گروہ نے ایران کے ہزاروں بے گناہ افراد کو شہید کیا اور اب اس کے ارکان بعض ممالک میں آزادانہ سفر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے منافقین کی میزبانی کرنے والے بعض ممالک پر جو قانونی، عدالتی اور سیاسی دباؤ ڈالا ہے، اس کی وجہ سے خود یہ ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ منافقین کا گروہ واقعی ایک دہشت گرد گروہ ہے اور اس کی سرگرمیاں محدود کرنے کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ تہران کی ایک فوجداری عدالت نے اس سے پہلے منافقین کے دہشت گرد گروہ کے مفرور ارکان سے کہا تھا کہ وہ اپنے قانونی وکیل کو اس عدالت میں پیش کریں تاکہ ان کے خلاف دائر مقدمہ کو نمٹانے کے عمل میں ان کے وکیل ان کا دفاع کرسکیں، اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو قانون کے مطابق ان کے خلاف فیصلہ کیا جائے گا-

ٹیگس