Aug ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • ریت اور گرد و غبار کے طوفانوں کی روک تھام کےلئے ایران و عراق کا مل کر کام کرنے پر اتفاق

گردوغبار اور طوفان کو روکنےکےلئے ایران اور عراق کے درمیان 6 پروجیکٹ پر کام مکمل ہوکر عملی مراحل میں داخل ہونے جا رہا ہے-

سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ریت اور گردوغبار کے طوفان گزشتہ چند سالوں سے بہت بڑھ گئے ہیں اور ان کی وجہ سے علاقائی ممالک میں ماحول کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں گردوغبار اور ریت کے طوفانوں کے شدت کی بڑی وجہ ترکی کی جانب سے بہت زیادہ ڈیم بنانا ہے کہ جن کو ترکی نے اپنے جنوبی علاقوں میں بنا کر عراق اور دوسرے ممالک میں پانی روک کر ان علاقوں کو بنجر بنا دیا ہے۔ایران کے ریت اور گردوغبار کو کنٹرول کرنے کے قومی ورکنگ گروپ کے سربراہ علی محمد طھماسبی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایران اور عراق کے درمیان 6 پائلٹ پروجیکٹوں پر کام کرنے پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ ان میں سے چار پائلٹ پروجیکٹ عراق کے علاقوں میسان، واسط، ذیقار اور المتانا میں شروع کئے جائیں گے جب کہ باقی دو ایران کے صوبوں ایلام اور خوزستان میں شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2008 سے اب تک ایران اور عراق کے درمیان اس حوالے سے 8 مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے جا چکے ہیں۔

ٹیگس