Aug ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۶:۲۰ Asia/Tehran

ایران کے شیراز شہر میں واقع شاہ چراغ کے روضہ مبارک پر ایک بار پھر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے جس میں حرم کا خادم شہید ہوا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اطلاعات کے مطابق یہ حملہ اتوار کو نماز مغرب سے کچھ دیر قبل ہوا۔  شاہ چراغ کے مزار پر یہ دوسرا دہشت گردانہ حملہ ہے۔

گزشتہ سال اسی مزار پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں 13 افراد شہید ہوئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے میں دو دہشت گرد ملوث تھے جنہوں نے مزار میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ حملے میں  8 افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 دہشت گرد گروہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ٹیگس