دشمنوں کا مقابلہ استقامت و پامردی سے کیا جائے: رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا بہترین راستہ استقاملت و پامردی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صوبہ اردبیل کے شہدا کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد کرنے والی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں فرمایا کہ انقلاب کے دشمنوں کے محاذ کا سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی میدانوں میں مقابلہ صرف استقامت و پامردی سے ہی کیا جاسکتا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم شہدا کے مشن کو آگے بڑھائیں اور ان کے راستے پر گامزن رہیں کیونکہ ان کا راستہ استقامت و پامردی کا ہی راستہ تھا۔
رہبرانقلاب اسلامی نے قرآنی آیات کی روشنی میں شہدا کے مقام و مرتبے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ خداوند متعال شہدا کے خون کو جاویدانی بنا دیتا ہے اور اس کا بہترین نمونہ حضرت امام حسین (ع) کی قربانی ہے جو رہتی دنیا تک زندہ و پائندہ ہے۔
واضح رہے کہ اتوار 20 اگست 2023ء کو ایران کے صوبہ اردبیل کے 3400 شہدا کی یاد میں قومی کانفرنس میں رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا متن جاری کیا گیا۔