جرائم پیشہ صیہونی حکام کی پھانسی کا مطالبہ، ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i439134-جرائم_پیشہ_صیہونی_حکام_کی_پھانسی_کا_مطالبہ_ملائیشیا_کے_سابق_وزیر_اعظم_مہاتیر_محمد
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم اور ممتاز رہنما مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یواو گیلنٹ کو سزائے موت دی جانی چاہئے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Nov ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۶:۵۴ Asia/Tehran
  • جرائم پیشہ صیہونی حکام کی پھانسی کا مطالبہ، ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم اور ممتاز رہنما مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یواو گیلنٹ کو سزائے موت دی جانی چاہئے۔

سحرنیوز/دنیا: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹیرینگانو بین الاقوامی اجلاس دو ہزار چوبیس سے خطاب کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے جنگی مجرموں کی حیثیت سے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یواو گیلنٹ کو گرفتار کرنے پر مبنی انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ انہیں سزائے موت دی جانی چاہیے۔ مہاتیر محمد نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کو منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائيلی عہدیدار فلسطینیوں کی نسل کشی کے ارتکاب کی وجہ سے جنگي مجرم ہیں انہیں پھانسی کی سزا دی جانی چاہئے۔