ایران اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقیں
Nov ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور جمہوریہ آذربائیجان کی فوج کی مشترکہ مشقیں صوبۂ اردبیل میں جاری ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی خصوصی زمینی فورس اور جمہوریہ آذربائیجان کی اسپیشل فورس کی چار روزہ مشترکہ فوجی مشقیں اتوار کے دن صوبۂ اردبیل کے دشوار گزار اصلاندوز سرحدی علاقے میں شروع ہوئيں۔ یہ مشقیں آج بھی جاری رہیں۔
ان فوجی مشقوں کے مقاصد میں مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سمجھوتوں کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کی تقویت، غیر قانونی مسلح گروہوں کے مقابلے میں باہمی تعاون، مشترکہ سرحدوں کی حفاظت، فوجی صلاحیتوں اور دفاعی تعاون میں اضافہ شامل ہے۔