ایشین کپ والیبال میں عراق پر ایران کی فتح (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i424876-ایشین_کپ_والیبال_میں_عراق_پر_ایران_کی_فتح_(ویڈیو)
والیبال کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کی والیبال ٹیم نے عراقی والیبال ٹیم کو تین ایک سے شکست دے دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran

والیبال کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کی والیبال ٹیم نے عراقی والیبال ٹیم کو تین ایک سے شکست دے دی۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے شہر ارومیہ کے غدیر اسٹیڈیم میں ایران اور عراق کی ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ پیر کی شام منعقد ہوا جس میں عراق کی ٹیم نے پہلے سٹ میں پچیس انیس سے کامیابی حاصل کی۔
یہ نتیجہ والیبال سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے بالکل غیر متوقع رہا مگر پھر ایران کی ٹیم نے مسلسل تین سیٹوں میں پچیس بارہ، پچیس پندرہ اور پچیس چودہ سے عراق کی والیبال ٹیم کو شکست دے کر اپنے گروپ میں پہلا مقام بنا لیا جبکہ میچ میں ہونے والی اس شکست کے بعد عراق کی ٹیم گروپ میں دوسرے مقام پر پہنچ گئی اور کوئی پوائنٹ حاصل کئے بغیر ہانگ کانگ کی ٹیم تیسرے مقام پر ہے۔
ایران کا اگلا میچ چھٹے گروپ کے دوسرے مقام کی ٹیم، پاکستان سے ہوگا اور جیتنے کی صورت میں ایران کی والیبال ٹیم براہ راست سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
ایران اور پاکستان کا میچ کل بدھ کو ہوگا۔