تائیکوانڈو ایشین مقابلوں میں ایران کی خاتون کھلاڑیوں کا پہلا مقام
Sep ۰۵, ۲۰۲۳ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
تائیکوانڈو کے بارہویں ایشین مقابلوں میں ایران کی خاتون کھلاڑیوں نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: تائیکوانڈو کے بارہویں ایشین مقابلوں میں ایران کی خاتون کھلاڑیوں نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ انہیں مقابلوں میں ایرانی مرد کھلاڑیوں نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
تائیکوانڈو کے بارہویں ایشین مقابلوں میں جو چھبیس ملکوں کے کھلاڑیوں کی شرکت سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیر کی شام ختم ہو گئے، ایرانی خاتون کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ اور پہلا مقام حاصل کیا۔ ان کھلاڑیوں نے چھے سونے، دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ تھائیلینڈ کی خاتون کھلاڑیوں نے دوسرا مقام حاصل کیا۔
ایرانی مرد کھلاڑیوں نے بھی دو سونے، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا جبکہ جنوبی کوریا نے پہلا اور ازبکستان نے دوسرا مقام حاصل کیا۔