Sep ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • ہالینڈ: براعظم ایشیا کا بہترین فلمی ایوارڈ ایرانی فلم ورلڈ وار تھری کے نام

ہالینڈ کے شہر آمیسٹرڈم میں سیپٹیمیوس فلم ایوارڈز کی تقریب میں براعظم ایشیا سے بہترین فلم کا ایوارڈ ایرانی فلم ورلڈ وار تھری کو دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایرانی ہدایت کار کی بنائی گئی فلم ورلڈ وار تھری کو تین الگ الگ شعبوں میں ایوارڈ دیا گيا ہے۔فلم ورلڈ وار تھری میں بہترین خاتون اداکارہ کا ایوارڈ ندا جبرئیلی ، فلم کے مرد اداکار کا بہترین ایوارڈ محسن تنابندہ کو اور خود ایشیا کی بہترین فلم کا ایوارڈ بھی ورلڈ وار تھری کو دیا گیا۔

ایرانی فلم ورلڈ وارتھری نے ونیز فلم فیسٹیول میں شاندار کارکردگی ایوارڈ حاصل کیا تھا جبکہ لاس اینجلس اور اسٹاک ہوم میں بھی اس فلم کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی تھی ۔ یہ فلم اسی طرح پالم اسپرینگز دو ہزار تیئیس فلم فیسٹیول کی بہترین فلموں کی فہرست میں شامل کی گئی ہے جبکہ بلغراد کے فلم فیسٹیول میں بھی اس فلم کے ہدایت کار کو بہترین ہدایت کار ایوارڈ دیا گیا تھا۔ فلم ورلڈ تھری سوئیزرلینڈ کے فرائبرگ فلم فیسٹیول سے بھی ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔ یہ فلم ایک بے گھر محنت کش کی جفاکشی کےگرد گھومتی ہے جس کی بیوی اور بیٹا برسوں قبل ایک زلزلے میں موت کی آغوش میں چلے گئےتھے۔

ٹیگس