ایران نے تاریخ رقم کر دی+ ویڈیو
Sep ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے تیسرا سیٹلائٹ نور- 3 امیجنگ مدار میں چھوڑ کر تاریخ رقم کر دی۔
سحر نیوز/ ایران: تیسرا سیٹلائٹ نور- 3 امیجنگ میں کیمرا بھی نصب ہے اور وہ سگنل جمع کرنے کا کام بھی کرے گا۔
نورتھری سیٹ لائٹ سات اعشاریہ چھے کلومیٹرفی سیکنڈ کی رفتار سے اور زمین کی سطح سے 450 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کر رہا ہے۔
نور تھری سیٹ لائٹ اور اس کو لیےجانے والے خلائي جہاز، دونوں کی ڈیزائننگ سپاہ پاسداران کے تحقیقاتی مرکز میں کی گئی ہے ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، اس سے پہلے نور ون اور نورٹو سیٹلائٹ قاصد خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں روانہ کرچکی ہے۔