ایجادات کی دنیا میں ایران کی تیزرفتارترقی
ایجادات کی دنیا میں ایران کی تیزرفتارترقی کا سلسلہ جاری ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایجادات کے عالمی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق جو ہر سال عالمی تنظیم کی جانب سے جاری کی جاتی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران نے جو دو ہزار تیرہ میں اس انڈیکس میں ایک سو تیرھویں نمبر پر تھا دس سال میں پچاس درجہ ترقی کرکے دو ہزار تیئیس میں ترسٹھویں نمبر پر پہنچ گیا۔
گلوبل انوویشن انڈیکس کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق ایران نے اس میدان میں سب سے زیادہ اور تیزرفتار ترین ترقی کی ہے اور مغربی و جنوبی ایشیا میں ہندوستان کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
ایجادات کے عالمی انڈیکس کی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں اکیاسی شرائط کی اساس پر دنیا کے ایک سو بتیس ملکوں کی، ان کی ایجادات کی صلاحیت اور قابلیت کے مطابق درجہ بندی کی ہے۔
اس رپورٹ میں دی جانی والی اطلاعات اور درجہ بندی بہت اہم سمجھی جاتی ہے اور اس سے ملکوں کی ترقی، ایجادات اور اقتصادی پیشرفت کو پرکھنے نیز ایجادات کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ، سویڈن، امریکہ، انگلینڈ اور سنگاپور ایجادات کے میدان میں دنیا کے پانچ برتر ممالک شمار ہوتے ہیں۔