Oct ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  •  اسلامی ممالک امت واحدہ کے تصور کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں: وحدت اسلامی کانفرنس کا اعلامیہ

تہران میں منعقدہ سینتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس پیر کو ختم ہوگئی ۔

سحر نیوز/ ایران: پیغمبر ختمی مرتبت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایام ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے تہران میں منعقدہ سینتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس پیر کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دینے کے بیان کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ۔

کانفرنس کے اختتامی بیان میں مسلم علما اور عمائدین نے زور دیا ہے کہ موجودہ حالات میں دشمن طاقتوں کی سازشوں کے مقابلے میں مسلمانوں کو متحد رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ کانفرنس میں دنیا کے اکتالیس ملکوں کے ایک سو دس مفتیان اعظم وزرائے اوقاف اور مذہبی رہنماؤں اور اسکالروں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران سبھی مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک امت واحدہ کے تصور کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں ۔

ٹیگس