Oct ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی کامیابی کا جشن، شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر

غاصب صیہونی حکومت کے خلاف استقامتی فلسطینی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی پر ایرانی عوام نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔

سحر نیوز/ ایران: غاصب صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن طوفان الاقصی میں استقامتی فلسطینی محاذ کی عظیم کامیابیوں پر دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران اسلامی میں عوام خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے۔دارالحکومت تہران میں فلسطینیوں کی عظیم الشان فتح پر جشن کا سب سے بڑا اجتماع فلسطین اسکوائر پر ہوا جہاں مظلوم فلسطینی عوام کے حامی ایرانی عوام نے آتش بازی اور نور افشانی کی ، ایران اور مزاحمتی فلسطینی تنظیموں کے پرچم لہرائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔

ایران کے شہر کرمان میں عوام کا سب سے بڑا اجتماع سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمان کے مزار پر ہوا جس کے شرکا نے اسرائیل مردہ باد، امریکا مردہ باد، اللہ اکبر، لبیک یا مسجد الاقصی، لبیک یا فلسطین ، لبیک یا قدس اور لبیک یا خامنہ ای کے نعرے لگا کر آپریشن طوفان الاقصی میں استقامتی فلسطینی محاذ کی عظیم الشان کامیابیوں پر اپنی خوشی اور جذبات کا اظہار کیا ۔

ٹیگس