Oct ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ نے ایران پرنئی پابندیاں عائد کردیں

امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں ایسے میں عائد کیں جب سلامتی کونسل کی قرار داد بائيس اکتیس کے مطابق اٹھارہ اکتوبر دو ہزار تیئس سےایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق تمام پابندیاں ختم ہوگئی تھیں ۔

سحر نیوز/ امریکہ: امریکہ نے ایران کے میزائل پروگرام سے متعلق پابندیاں ختم ہوتے ہی نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی بنیاد پر ایران کے میزائل پروگرام سے متعلق پابندیاں ختم ہوتے ہی امریکی محکمہ خزانہ نے ایران، ہانگ کانگ، چین اور وینزویلا میں مقیم گیارہ افراد، آٹھ اداروں اور ایک بحری جہاز پر ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور ڈرون انڈسٹری کے ساتھ تعاون کے بہانے پابندیاں عائد کردی ہیں۔

اس بات کا اعلان بدھ اٹھارہ اکتوبر کو امریکی محکمہ خزانہ کے فارن اسیٹ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گيا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق، جن افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، ایران کی وزارت دفاع اور ذیلی اداروں کو میزائل اور ڈرون طیاروں کی پیداوار میں مدد فراہم کی ہے۔

یہ پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب سلامتی کونسل کی قرار داد بائيس اکتیس کے مطابق اٹھارہ اکتوبر دو ہزار تیئس سےایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق تمام پابندیاں ختم ہوگئی ہیں۔

ٹیگس