ایران کا دفاع اور بھی مضبوط ہوا، جارح طاقتوں کی خیر نہيں، ایران کا بڑا پیغام
فوجی امور کی تجزیاتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ مہران میزائل سسٹم ہر قسم کے فضائی خطرات کے خلاف مضبوط دفاع ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایک فوجی تجزیاتی ویب سائٹ نے پیر کے روز لکھا کہ مہران میزائل سسٹم ہر قسم کے فضائی خطرات کے خلاف ایک مضبوط دفاع اور صیہونی حکومت کے F-35I لڑاکا طیاروں کے لیے ایک بنیادی چیلنج ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک تجزیاتی ویب سائٹ نے پیر کے روز ایران کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے پاس اب زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں SAM کا متنوع ذخیرہ موجود ہے اور یہ کسی بھی ملک کے لیے فضائی خطروں کے لئے بڑا چیلنج ہیں۔
آرمی ریکونیسنس ویب سائٹ نے پیر کے روز اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ ایران نے اتوار کو ایرو اسپیس نمائش میں جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی ایک سیریز کی نقاب کشائی کی۔
اس دوران، فتاح-2 ہائپرسونک میزائل اور کسی حد تک پراسرار مہران موبائل ڈیفنس سسٹم کی رونمائی کی گئی جو ایران کی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم نکتہ ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مہران میزائل کے بارے میں کچھ تفصیلات شائع کی گئی ہیں، یہ زمین سے فضا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل سسٹم ہے جس میں چار میزائل لے جانے کی صلاحیت ہے۔ اس میزائل کی 320 کلومیٹر کی اعلان کردہ رینج، باور-373 سسٹم کے مقابلے میں ایک نمایاں بہتری ہے۔