ایران: صیہونی حکومت کی جانب سے کیمیائی اسلحے کے استعمال کی بابت انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i428056-ایران_صیہونی_حکومت_کی_جانب_سے_کیمیائی_اسلحے_کے_استعمال_کی_بابت_انتباہ
اسلامی جمہوریہ کے نائب وزیر خارجہ رضا نجفی نے کیمیائی اسلحے کے استعمال پر پابندی کی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل کو جنگ غزہ میں صیہونی حکومت کی جانب سے کیمیائی اسلحے کے استعمال کی بابت خبردار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۵:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران: صیہونی حکومت کی جانب سے کیمیائی اسلحے کے استعمال کی بابت انتباہ

اسلامی جمہوریہ کے نائب وزیر خارجہ رضا نجفی نے کیمیائی اسلحے کے استعمال پر پابندی کی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل کو جنگ غزہ میں صیہونی حکومت کی جانب سے کیمیائی اسلحے کے استعمال کی بابت خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ رضا نجفی نے کیمیائی اسلحے پر پابندی کے کنوینشن کے رکن ملکوں کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر اس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل فرنانڈو آریاس سے ملاقات اور گفتگو کی۔ انہوں نے اس ملاقات میں غزہ پر حملے میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کی جانب سے کیمیائی اسلحے کے استعمال کی بابت خبردار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیمیائی اسلحے پر پابندی کے کنوینشن میں دنیا کی سبھی حکومتوں کو شامل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں موجود کیمیائی اسلحے کے سبھی ذخائر ختم کئے بغیر اس کنوینشن کا ہدف پورا نہیں ہوسکتا ۔