غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں کی دربدری کا ایک بحران شروع ہونے جا رہا ہے: امیر عبداللھیان
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں لوگوں کے دربدر ہونے کا ایک بحران شروع ہوچکا ہے-
سحرنیوز/ ایران: وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بدھ کی شام جنیوا میں عالمی ادارہ پناہ گزینان کی عالمی اسمبلی کے دوسرے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ کوئی بھی زندہ ضمیر انسان غزہ اور پورے فلسطین کے المیے پر لاتعلق نہیں رہ سکتا۔انھوں نے کہا کہ ستر لاکھ فلسطینی پناہ گزیں ہیں اور صیہونی حکومت دسیوں لاکھ فلسطینیوں کو دربدر کرنے کی نئی لہر شروع کرنے جارہی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ غزہ اور غرب اردن میں فلسطینی عوام کے در بدر ہونے کا ایک بحران وجود میں آرہا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا فریضہ ہے کہ غزہ اور غرب اردن کے عوام تک خوراک، دواؤں اور ایندھن پہنچانے کے لئے رفح پاس فوری طور پر کھلوالنے کے لئے ضروری اقدام کریں۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ملک کی حیثیت سے اس اجلاس میں پناہ گزینوں کی میزبانی میں عالمی ادارۂ پناہ گزینان کے تعاون کا مطالبہ کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزینان اور بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ پناہ گزینوں کی ان کے وطن واپسی کے سلسلے میں کوششیں تیز کریں