Jan ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی کے عقیدت مندوں کے خلاف دہشتگردانہ دھماکے

کرمان کے گلزار شہدا قبرستان کے راستے میں آج دوپہر دو زور دار دھماکے ہوئے جن میں 250 سے زائد افراد شہید و زخمی ہوئے۔

سحر نیوز/ ایران: تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار کی جانب جانے والے راستے میں جہاں زائرین کیلئے سبیلیں لگائی گئی تھیں بیگ کے اندر رکھے ہوئے بم خوفناک دھماکوں سے اڑ گئے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکے کئے ۔  سیکورٹی اداروں نے خودکش حملے کی تردید کی ہے ۔

دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ دھماکے شہید سلیمانی کے مزار پر آنے والے زائرین اور عقیدت مندوں کو نشانہ بنانے کیلئے کئے گئے۔

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو زائرین اور عقیدت مندوں سے خالی کرا لیا گیا۔

ایمبولینسز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث متعدد افراد زخمی اور 80 سے زائد شہید ہوئے ہیں۔

ٹیگس