Jan ۰۳, ۲۰۲۴ ۲۱:۳۴ Asia/Tehran
  • مجرموں کو جان لینا چاہیے کہ سلیمانی کی راہ کے سپاہی ان کے جرائم کو برداشت نہیں کریں گے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے شہید سلیمانی کے مزار کے راستے میں زائرین کی ایک تعداد کی شہادت پر فرمایا ہے کہ  مجرموں کو یہ جان لینا چاہیے کہ سلیمانی کی راہ کے سپاہی ان کی بےحیائی اور جرائم کو برداشت نہیں کریں گے۔

سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سخت دل مجرم عظیم کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری کے لیے عوام کی محبت اور جوش و خروش کو برداشت نہیں کر سکے فرمایا کہ ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان کو اس مذموم حرکت کا سخت جواب دیا جائے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے دہشت گردی کے اس واقعے میں ایرانی ہم وطنوں کے ایک گروپ کی شہادت پر تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ آج بروز بدھ 3 جنوری 2024 کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی کے موقع پر کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے راستے میں زائرین کے درمیان دو دہشت گردانہ دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 103 افراد شہید اور 211 زخمی ہوگئے۔

 

ٹیگس