Jan ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran

ایران نے بیک وقت تین سیٹلائٹ خلاء میں کامیابی کے ساتھ روانہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: عشرہ فجر اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے مہدا، کیھان دو اور ہاتف ایک سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں روانہ کیا گیا۔ یہ تینوں سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے سحاب چینل کے مطابق یہ تینوں سیٹلائٹ وزارت دفاع کے ہاتھوں تیار کئے گئے سیمرغ سیٹلائٹ لانچ ویکل کے ذریعے خلاء میں روانہ کئے گئے۔
مہدا سیٹلائٹ ایک تحقیقاتی سیٹلائٹ ہے جسے ایران کے خلائی تحقیقاتی ادارے میں ڈیزائن اور تیار کیا گيا ہے جبکہ کیھان دو اور ہاتف ایک سیٹلائٹ کو ایران کی الیکٹرونیک صنعت صاایران نے تیار کیا ہے۔

ٹیگس