Feb ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • ایرانی طلبہ کی سائنس و ایجادات کے عالمی مقابلوں میں بہترین کارکردگی

ایرانی طلبہ نے سائنس و ایجادات کے عالمی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایرانی طلبہ کی ٹیم نے سائنس و ایجادات دوہزار چوبیس کے عالمی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دوہزار چوبیس سائنس و ایجادات کے عالمی مقابلے تائیوان میں منعقد ہوئے اور اس میں دنیا کی اٹھائیس منتخب ٹیموں نے حصہ لیا ۔

پانچ روز تک جاری یہ مقابلے اٹھائیس جنوری سے شروع ہوئے اور دو جنوری تک جاری رہے، رپورٹ کے مطابق ان مقابلوں میں ایرانی ٹیم کے وفد کے سربراہ مہدی رشیدی نے ایرانی ٹیم کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ کے شعبے میں اٹھائیس ملکوں کی اکتالیس ٹیمیں فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئيں ۔

مہدی رشیدی نے کہا کہ فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں ایران کی دوافراد پر مشتمل ٹیم بھی شامل تھی جو تائیوان، امریکہ اور روس کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔

ایرانی ٹیم کے وفد کے سربراہ مہدی رشیدی کا کہنا تھا کہ اس عالمی مقابلے میں انجینئرنگ کے شعبے میں مہراد فریدی اور ایلیا حاجی نے ایران کی نمائندگی کی اور چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔

ٹیگس