Feb ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران کی خاتون فٹسال قومی ٹیم نے تیسری بار کافا فٹسال ٹورنامنٹ جیت لیا

ایران کی خاتون فٹسال ٹیم نے 2022 اور 2023 میں بھی کافا فٹسال ٹورنامنٹ میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔

سحرنیوز/ ایران: کافاٹورنامنٹ کے آخری میچ میں ایران اور تاجکستان کی خاتون فٹسال قومی ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایرانی ٹیم نے اپنی میزبان ٹیم کو صفر کے مقابلے میں نو گول سے شکست دے دی اور یوں ایرانی ٹیم لگاتار تیسری بار چیمپین بن گئی۔

ایرانی ٹیم کی جانب سے مارال ترکمن، سارا شیربیگی، فاطمہ رحمتی، فرشتہ خسروی اور فاطمہ حسینی نے گول کیے۔ سارا شیربیگی نے مجموعی طور پر بارہ گول مار کر میچ اپنے نام کیا۔

ایران کی خاتون فٹسال قومی ٹیم نے کافا کے دوسرے مقابلوں میں ازبکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے، قرقیزستان کو صفر کے مقابلے میں گيارہ سے اور ترکمنستان کو صفر کے مقابلے میں نو گول سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

ترکمنستان کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار حصہ لیا۔

ٹیگس