ایران کے پارلیمانی انتخابات میں تہران کے متعدد دھڑوں کی شرکت
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے انتخابات میں تہران کے متعدد دھڑے حصہ لے رہے ہيں اور یہ دارالحکومت میں پرجوش انتخابی مقابلے کی علامت ہے۔
سحرنیوز/ ایران : مجلس شورائے اسلامی کے بارہویں دور کی انتخابی مہم آج آٹھ بجے صبح سے ختم ہوگئی ہے اور عوام کو اب صرف چوبیس گھنٹے کا وقت ہے کہ وہ انتخابی شور شرابے سے ہٹ کرپرسکون ماحول میں ، جو کچھ سنا، دیکھا اور پڑھا ہے اس پر غور کریں اور آخر کار منطقی ماحول میں ایک حتمی فیصلہ کرسکیں اور اپنے مد نظر آپشنز اور اپنی پسند کا انتخاب کریں-
تہران میں متعدد دھڑوں نے پارلیمانی انتخابات میں شرکت کے لئے اپنی آمادگي کا اعلان کیا ہےان میں سے اہم ترین اصول پسند دھڑا ہے جوقابل توجہ آپشنز کے ساتھ انتخابی میدان میں اترا ہے- ایکایک اور دھڑا ہے جسے بعض اصلاح پسند جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ کل ایک اور نیا دھڑا " متحدہ انقلابی محاذ" کے نام سے منظر عام پر آیا ہے