Feb ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • ایرانی سیٹلائٹ پارس ون کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ

ایرانی سیٹلائٹ پارس ون کو روس کے سایوز لانچر کے ذریعے، ووستوچنی بیس سے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا گیا

سحرنیوز/ ایران: ایرانی سیٹلائٹ پارس ون دیگر سیٹلائٹس کے مقابلے میں زیادہ جدید سسٹم لیس ہے کہ جنہیں ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں نے بنایا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی خلائی تنظیم کے سربراہ حسن سالاریہ نے پارس ون سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑے جانے کی نیوز کوریج کی تقریب میں اس سیٹلائٹ کی تفصیلات کے بارے میں کہا کہ پارس ون ایک پیمائشی تحقیقاتی سیٹلائٹ ہے جس میں امیجنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے سامان لوڈ ہوتے ہیں۔

سالاریہ کے مطابق، پارس ون سیٹلائٹ کہ جسے ترقی یاقتہ روشوں سے پوزیشن معلوم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، پیمائشی سیٹلائٹ میں سے ایک ہے - سالاریہ نے مزید کہا کہ یہ سیٹلائٹ ایسے سسٹمز اور سب سسٹمز سے لیس ہے جن کا پہلی بار تجربہ کیا جا رہا ہے۔ ایرانی سیٹلائٹ پارس ون کو آج صبح جمعرات کو لانچ کیا گیا - ایرانی خلائی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ ماہدشت اور قشم میں دو ملکی اسٹیشن ہیں جو ایرانی سیٹلائٹ پارس ون کا ڈیٹا حاصل کریں گے۔ خیام سیٹلائٹ کے بعد پارس ون دوسرا ایرانی سیٹلائٹ ہے جسے روسی بیس سے لانچ کیا گیا۔ پارس ون گزشتہ دو سالوں میں لانچ کیا گیا بارہواں ایرانی سیٹلائٹ ہے۔

ٹیگس